وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب

ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پاکستان میں اس اہم اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 21 جون 2025 11:04

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پاکستان میں اس اہم اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہنرمند نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک قانونی روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں سے قریبی تعاون کر رہی ہے۔ ترسیلات زر کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے، وفاقی وزیر نے قانونی، محفوظ اور منظم مائیگریشن کے فروغ کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ چوہدری سالک حسین نے ICMPD، بڈاپیسٹ پراسس سیکرٹریٹ اور یورپی یونین سمیت تمام شراکت داروں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یہ اجلاس مائیگریشن کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔