Live Updates

بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا. چوہدری سالک حسین

اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجے گئے ریمیٹنسز پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 جون 2025 14:02

بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) قومی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پارلیمنٹ میں موجود مختلف ارکانِ قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پیش کیا گیا بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا۔ اوورسیز کی طرف سے بھیجے گئے ریمیٹنسز پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات