وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت صوبائی لیبر سیکریٹریز کا اجلاس

مزدوروں کے حقوق پر عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ یورپی منڈی تک پاکستان کی ترجیحی رسائی قائم رہے۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 جون 2025 16:54

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت صوبائی لیبر سیکریٹریز کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت صوبائی لیبر سیکریٹریز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری بھی ہمراہ تھے۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے لیبر اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چوہدری سالک حسین نے بچوں سے مشقت کے خلاف سروے، خواتین لیبر انسپکٹرز کی بھرتی، اور ضلعی نگرانی کمیٹیوں کو فعال بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق پر عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ یورپی منڈی تک پاکستان کی ترجیحی رسائی قائم رہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چاروں صوبوں نے خطرناک مشقت کے لیے عمر 18 سال مقرر کر دی ہے۔ وفاقی وزیر نے صوبوں کو ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی