عراق، کرکوک میں خود کش کار بم دھماکے سے تین افرادہلاک،آٹھ زخمی

منگل 17 اپریل 2018 12:35

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) کرکوک میں بارود سے بھری کار سے کیے گئے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق فوج کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ کرکوک میں بارود سے بھری کار سے کیے گئے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کردستان کے بعض علاقوں جن میں تیل کی دولت سے مالا مال کرکوک کا شہر بھی شامل ہے تین سال تک داعش کے قبضے میں رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :