شامی فوج کے حمص اور حما میں 24 گھنٹوں میں 65 فضائی حملے

کئی مقامات پر باغیوں سے جھڑپیں،حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی،شامی آبزرویٹری

منگل 17 اپریل 2018 13:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کیے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دار الحکومت لندن میں قائم شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے ایک بیان میں کہاکہ شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لیے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :