روس اپنے شرانگیز سائبر حملوں سے باز رہے، امریکا، برطانیہ کا انتباہ

برطانوی نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ وارننگ جاری

منگل 17 اپریل 2018 13:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) امریکا اور برطانیہ نے روس کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنے شرانگیز سائبر حملوں سے باز رہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ وارننگ برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر جاری کی ۔مشترکہ وارننگ میں کہا گیا کہ روس کی جانب سے سرکاری محکموں ، نجی کمپنیوں ، اہم اداروں اور ان تمام اداروں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں میں شامل افراد یا گروہوں کو روسی کی سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :