اسلامیہ کالج ،بی ایڈ ‘ایم ایڈ پروگرام کی منظوری

منگل 17 اپریل 2018 14:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بورڈ آف سٹیڈیز نے بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرام کی منظوری دیدی‘ بورڈ کااجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب احمد کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں پروگرام کے مختلف پہلوئوں کا بغورجائزہ لیاگیا‘ اجلاس میں بورڈ کے ممبران ڈاکٹرارشد علی‘ ڈاکٹر امجد ریبا‘ ڈاکٹر اقبال مجوکہ‘ ڈاکٹر سعید خان‘ ڈاکٹر سعید انور‘ڈاکٹر جہانگیر شاہ اور ڈاکٹر وقار النساء نے شرکت کی۔