ساہیوال، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:47

ساہیوال،  بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمشنر ساہیوال/ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ فیاض سلیمی بھی تقریب میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

پارٹ ون امتحانات میں 42529 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 23182 نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 54.51 فی صد رہا۔ امتحان میں 24508 طالبات میں سے 14709 اور 18021 طلبہ میں سے 8473 کامیاب ہوئے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ طلبہ و طالبات اپنے رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :