لاہوربورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:07

لاہوربورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) لاہور بورڈ نے امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد پیپروں کی ری چیکنگ کی بجائے ری مارکنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ری چیکنگ میں صرف اکائونٹنگ اور مسنگ سوالات چیک کیا جاتا تھا،صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات کی روشنی میں ری مارکنگ کیلئے بورڈ نے ورکنگ شروع کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ری مارکنگ سے بچوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔انٹر پارٹ ون کے نتائج کارڈ تمام امیدوار آن لائن ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔توصیف الرحمان نے مزید کہا کہ ویب سائٹ پر دستیاب رزلٹ کارڈ تمام تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے قابل قبول ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :