تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:45

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان  کا انٹرمیڈیٹ پارٹ  ون کے نتائج کا اعلان ،کامیابی ..
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین و کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا۔کمشنر و چیئرمین بورڈ اشفاق احمد چوہدری نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتائج آن لائن جاری کیے۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر مظفر حسین، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری اور ٹیکنیکل آفیسر احمد علی قریشی بھی موجود تھے۔

امتحانات میں کل 54 ہزار 954 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 34 ہزار 277 امیدوار کامیاب قرار پائے۔نتائج کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا۔اعداد و شمار کے مطابق طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 70.26 فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ طلبا کی کامیابی کی شرح 54.62 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین و کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا۔

کمشنر و چیئرمین بورڈ اشفاق احمد چوہدری نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتائج آن لائن جاری کیے۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر مظفر حسین، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری اور ٹیکنیکل آفیسر احمد علی قریشی بھی موجود تھے۔امتحانات میں کل 54 ہزار 954 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 34 ہزار 277 امیدوار کامیاب قرار پائے۔نتائج کے مطابق طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 70.26 فیصد کامیابی حاصل کی اور طلبا کی کامیابی کی شرح 54.62 فیصد رہی جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا۔ ڈیرہ غازی خان بورڈ سے الحاق شدہ اضلاع میں مظفرگڑھ کے طلبہ سب سے آگے رہے، جہاں کامیابی کی مجموعی شرح 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :