ایچ ای سی نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے بی ایس کمپیوٹرسائنس کا نیا نصاب 2025 تیارکرلیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:45

ایچ ای سی نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) اعلیٰ تعلیم کمیشن (ایچ ای سی) نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے بی ایس کمپیوٹر سائنس کا نیا نصاب 2025 تیار کر لیا ہے۔ نئے نصاب کو عالمی معیار اور انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں 14 خصوصی شعبے شامل کیے گئے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی اور کوانٹم کمپیوٹنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کو عملی تعلیم اور انڈسٹری سرٹیفکیشنز بھی دی جائیں گی تاکہ وہ گریجویشن کے بعد بہتر روزگارحاصل کرسکیں۔ ایچ ای سی نے کمپیوٹنگ میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی بھی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :