لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا مجموعی تناسب 53.77 فیصد رہا

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:16

لاہور بورڈ  کا  انٹرمیڈیٹ پارٹ ون  کے نتائج کا اعلان  ، کامیابی کا مجموعی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کی موجودگی میں کنٹرولر امتحانات نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ75 ہزار950 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سےایک لاکھ53 ہزار526 ریگولر اور22 ہزار 424 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔

نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب53.77 فیصد رہا۔ رواں سال92 ہزار541 طلبہ کامیاب قرار پائے۔امتحانات میں72 ہزار690 طلبہ اور ایک لاکھ3 ہزار260 طالبات نے حصہ لیا۔امیدواروں میں سے ایک لاکھ 8 ہزار269 کا تعلق سائنس گروپ جبکہ67 ہزار681 کا تعلق آرٹس گروپ سے تھا۔ترجمان کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور امیدوار اپنے رول نمبر کے ذریعے رزلٹ آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :