خیبر پختونخوا کی حکومت کا صوبے میں گدھوں کی افزائش کیلیے جامع پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 17 اپریل 2018 14:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں گدھوں کی افزائش کیلیے جامع پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے صوبے میں گدھوں کی افزائش کیلئے جامع پالیسی کے تحت پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ابتدائی طور پر 400ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی جس پراسٹیٹ آف دی آرٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ گدھا بریڈنگ فارم ہاؤس تعمیر کیے جائیں گے ،ْیہ پالیسی صوبائی لائیو اسٹاک پالیسی 2018 کے تحت متعارف کروائی جارہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق گدھوں کی تعدادمیں اضافے کیلئے کے پی کے کی حکومت نے پاک چائنااقتصادی روٹ پرجاوا (مانسرہ) میں دوسو ایکڑ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں زمین کاانتخاب کر لیا ہے۔