پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 23گرفتار

منگل اپریل 15:29

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے غلام مصطفی سکنہ ساہیوال سے چرس1200گرام، نزاکت سکنہ فروکہ سے چرس1050گرام، حبیب سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے شوکت سکنہ سلکی سے چرس1250گرام، امین گل سکنہ فروکہ سے چرس350گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے عنصر سکنہ49شمالی سے شراب110بوتل، تھانہ اربن ایریا پولیس نے غلام حیدر سکنہ سلطان ٹاون سے شراب30بوتل، ذیشان سکنہ بلاک25سے شراب25بوتل، لیاقت سکنہ کوٹفرید سے شراب20بوتل،احمد علی سکنہ ظفر کالو نی سے شراب30بوتل،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے نعیم سکنہ جناح کالونی سے شراب10بوتل،تھانہ کوٹمومن پولیس نے عامر حیات سکنہ 67جنوبی سے کلاشنکوف،منیر سکنہ 67جنوبی سے رائفل7ایم ایم، غلام شبیر سکنہ 67جنوبی سے بندوق12بور، خالد محمود سکنہ67جنوبی سے بندوق12بور،احسان سکنہ 67جنوبی سے بندوق12بور، فرحان سکنہ 67جنوبی سے بندوق12بور،نذر عباس سکنہ 67جنوبی سے پسٹل30بور، عامر شہزاد سکنہ67جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے شیرباز سکنہ استقلال آباد سے رائفل8ایم ایم، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے نورزمان سکنہ 162شمالی سے بندوق12بور،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے افتخار سکنہ شہزاد پارک سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے کریم حیدر سکنہ ظہور حیات کالونی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :