محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے باردانہ کی تقسیم کو چیک کرنے کے لئے گندم خریداری مراکز پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں

منگل 17 اپریل 2018 15:29

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات پر گندم خریداری مہم2018-19کو شفاف بنانے کے لیے گندم خریداری مراکز پر اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اور خفیہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو خریداری مراکز پر چھاپہ ماریں گی اور خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم کو چیک کریں گی ۔

عاصم رضاریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے گندم خریداری مہم کو شفاف اور کامیاب بنانے کے لیے اینٹی کرپشن افسران کو گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باردانہ کی تقسیم کو چیک کریں۔مذکورہ ٹیموں میںگل محمد راں، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل، سیال موڑ، کوٹ مومن، ہلال پور(تحصیل کوٹ مومن) ،اسرار حسین کاظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں جوسرگودھاII- بھلوال،میانی(تحصیل بھیرہ) کا معائنہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک محمد طارق، سرکل آفیسر سرگودھا ، آسیانوالہ(تحصیل سرگودھا) پھلروان(تحصیل بھوال) شاہ پور(تحصیل شاہ پور) کا معائنہ کریں گے۔محمد اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، فروکہ(تحصیل سائیوال، سلانوالی، شاہ نکڈر، سوبھاگہ(تحصیل سلانوالی) کا معائنہ کریں گے۔محمد منیر بدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن خوشاب ، خوشاب، جوہرآباد، قائدآباد کا معائنہ کریں گے۔

عصمت اللہ بندیال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی، میانوالی، ماڑی انڈس، واں بھچراں، سوانس موڑ کا معائنہ کریں گے۔خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن میانوالی، پیلاں، عیسی خیل، شاہ عالم، چاندی چوک(تحصیل کلورٹ)کا معائنہ کریں گے۔اشفاق رسول، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن بھکر، بھکرI-،بھکرII-، بہل،51/TDA،خانسر (تحصیل بھکر) منکیرہ،67/ML،70/ML(تحصیل منکیرہ) کا معائنہ کریں گے۔عاطف شوکت، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب، دریا خان، برکت والا(تحصیل دریا خان)، کلورکوٹ(تحصیل کلورکوٹ) کا معائنہ کریں گے۔عروج الحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا تمام مانیٹرنگ ٹیموں کے انچارج ہیں اگر کوئی متعلقہ افسران کاروائی نہ کریں تو 0324-5556656پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :