محمد نو ازشر یف ہمیشہ عوام کے د لو ں کے حکمرا ن رہیں گے،ذوالفقار بھٹی

منگل 17 اپریل 2018 15:29

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ محمد نو ازشر یف ہمیشہ عوام کے د لو ں کے حکمرا ن رہیں گے، مختلف جماعتوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کے خلا ف سازشوں کے با و جو د ن لیگ کی مقبولیت د ن بد ن بڑھتی جا ر ہی ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک میں خدمت اور تعمیر وترقی کے کلچر کو پر وا ن چڑھا یا ہے جس کاثبوت خیبر سے کر اچی تک مسلم لیگ ن کی ریکارڈ مقبولیت ہے، آنے وا لے عا م انتخا با ت میں بھی مسلم لیگ(ن) شاندار کامیابی حاصل کر ے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قوتیں موجودہ صورتحال میں جمہور ی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کر دار ادا کریں، ایک دوسرے کی تضحیک سے جمہور ی نظام کو نقصان پہنچ سکتاہے ،شفاف الیکشن پور ی قوم کا مطالبہ ہے جس کے ذریعے تمام سیاسی قوتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے مواقع میسر آ سکتے ہیں،پاکستان میں جمہور یت کو مستحکم کر نے کیلئے اپوزیشن جماعتیں اپنا کر دار اداکریں، چوردروازے سے حصو ل اقتدار کی سوچ کسی صورت بھی ملک و قوم اور جمہور یت کیلئے سود مند نہیں ۔