ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل کا چیچہ وطنی کا دورہ ،

سکول کے طلبا میں یونیفارم کتابیں اور کاپیاںتقسیم کیں

منگل 17 اپریل 2018 15:29

چیچہ وطنی۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)پاکستا ن کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے گزشتہ روز چیچہ وطنی کا دورہ کیا، وہ گاؤں 15،گیارہ ایل گئے جہاں گورنمنٹ پرائمری سکول کے 180طلباء میں یونیفارم، کتابیں، کاپیاں، سکول بیگ، شوز اور سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا، پی سی بی کے سینئر مینجر(لاجسٹک) مقصود احمد خان اور علاقہ کی سماجی شخصیت خان فیاض احمد خان بھی اس موقع پر موجودتھے،کامران اکمل نے بتایا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی نمائندگی کررہے ہیں، سکو ل کے بچوں کو تعلیمی اشیاء کی فراہمی کیلئے امدادی رقم بھی اظہر علی نے ہی فراہم کی ہے،کامران اکمل نے کہا بچوں میں کتابیں ،کاپیاں اور دوسری اشیاء تقسیم کرنے کا مقصد انکے غریب والدین پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنا ہے، اس موقع پر ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی اور سکول میں زیر تعلیم بچوں نے مختلف پروگرامز پیش کئے۔