Live Updates

مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران

سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں : سابق ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 ستمبر 2025 12:20

مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔ 
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔ 
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 147 کا تعاقب کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 
یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دھروو پراشار 20، کپتان محمد وسیم 14، علی شان شرفو 12، حیدر علی 6، محمد زوہیب 4، محمد روہید 2، سمرنجیت سنگھ 1 جبکہ ہرشت کوشک اور آصف خان 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

 
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور سلمان آغا 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔ 
اس سے قبل پاکستان نے یو اے ای کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔ 
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔ 
اس ایونٹ میں قومی سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ 
گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات