
عرب اتحاد کی حوثی ملیشیا کو سخت اور درد ناک جوابی کارروائی کی دھمکی
میدی شہر پر مکمل کنٹرول ،اسلحہ ڈپوؤں اور زمین میں مدفون گولہ بارود بھی تباہ کردیا،ترجمان عرب اتحاد کی پر یس کانفرنس
منگل 17 اپریل 2018 15:35
(جاری ہے)
اس کا مقصد سعودی عرب کے خلاف حملے اور خود کش کارروائیاں کرنا ہے تاہم عرب عسکری اتحاد کی جانب سے صنعاء کے ہوائی اڈے پر جاری سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اتحادی فورسز کے فضائی دفاعی نظام نے 11 اپریل کو سعودی عرب میں ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔ المالکی نے طیارے کے ملبے کی تصاویر دکھائیں اور واضح کیا کہ حوثیوں کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ ان کے پاس قاصف ماڈل کے ڈرون طیارے موجود ہیں۔ یہ دراصل ایرانی فورسز کے ڈرون طیارے ابابیل کا ہی ورڑن ہے۔المالکی نے انکشاف کیا کہ اتحادی فورسز نے یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ کے نزدیک حوثیوں کے ایک ورکشاپ پر بم باری کی جہاں ڈرون طیاروں کو اسمبل کیا جاتا تھا۔یمن میں زمینی صورت حال کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے میدی شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اسے کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج الحدیدہ کی بندرگاہ سے 70 کلو میٹر کی دوری پر ہے جب کہ شبوہ صوبے میں بھی یمنی فوج نے پیش قدمی اور مزید کامیابیوں کو یقینی بنایا ہے۔اتحادی افواج کے ترجمان نے مختلف وڈیو کلپس اور تصاویر بھی پیش کیں جن میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپوؤں اور زمین میں مدفون گولہ بارود اور میزائلوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صعدہ صوبے میں سرنگوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدر نے ایک ہفتے میں غزہ معاہدے کی امید ظاہر کردی
-
سعودی عرب عالمی سیاحتی آمدنی میں سرفہرست، عالمی درجہ بندی کا نیا ریکارڈ قائم
-
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت سات اعشاریہ زیرو تھی
-
شادی شدہ بیٹے کی گرل فرینڈ سے ملاقات روکنے کا انوکھا طریقہ، ماں نے طیارہ رکوا دیا
-
ٹرمپ پر حملہ ناکام کیوں ہوا ایک سال بعد رپورٹ جاری
-
ٹرمپ کے اقدامات سے مغربی ممالک میں نئی تجارتی جنگ چھڑسکتی ہے ،اٹلی نے خبردار کردیا
-
جنگ بندی کے بعد بھی غزہ پرحملے جاری رکھیں گئے ، نیتن یاہو کی وزیرخزانہ کو یقین دہانی
-
ہم نے غزہ معاہدہ قبول کیا مگر حماس نے مسترد کردیا،نیتن یاھو
-
ایرانی سپریم لیڈر کا سابق نمائندہ پراسرار حالات میں ہلاک
-
دلائی لامہ کی جانشینی بھارت سے تعلقات میں کانٹا ہے: چین
-
بھارتی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، لاپرواہی اور بدانتظامی بے نقاب
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.