بھارت،مکہ مسجد دھماکہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج نے استعفیٰ دیدیا

منگل 17 اپریل 2018 15:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں ہونیوالے بم دھماکہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج رویندر ریڈی نے استعفیٰ دیدیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اسیمانند کے وکیل جے پی شرما نے کہا کہ اس مقدمے کا سامنے کرنیوالے 5ملزمان کیخلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر عدالت نے انہیں بری کردیا ۔ شرمانے بتایا کہ بری ہونیوالے ملزمان میں دیویندر گپتا، لوکیش شرما، سوامی اسیما نند عرف نب کمار سرکار ، بھرت موہن لال رتیشور عرف بھرت بھائی اور راجیندرچودھری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :