Live Updates

جنگ لڑنے پر دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی، عباس عراقچی

بدھ 9 ستمبر 2026 14:16

جنگ لڑنے پر دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی، عباس عراقچی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کے بعد بھی اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، اس لیے ایک بار پھر اقتصادی دبا کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ 47سال کی پابندیوں کے بعد امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ لڑی، نتیجے میں امریکا کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے سوال کیا کہ پابندیوں اور جنگ کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام واشنگٹن کے پاس کیا نیا حل بھی مزید پابندیاں لگانا ہی
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات