Live Updates

ایرانی میزائل حملوں سے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر موجود کئی فوجی طیاروں کو نقصان

جمعرات 10 ستمبر 2026 12:34

ایرانی میزائل حملوں سے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر  موجود کئی فوجی ..
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) ایرانی میزائل حملوں سے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر موجود کئی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق بدھ کی صبح اردن میں واقع موفق سلطی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملوں میں آٹھ ایف-15 طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور مرمت کے بعد انھیں دوبارہ فضائی بیڑے میں شامل کر دیا گیا۔

میزائل حملے کے نتیجے میں اے-10 تھنڈربولٹ حملہ آور طیارہ، جو وار ٹھگ کے نام سے معروف ہے کا ایک پر ٹوٹ گیا۔ ان حملوں میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔یہ حملے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوئے جب امریکا نے کہا تھا کہ اس نے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز پر ایرانی حملوں کے جواب میں پانچ ایرانی تیل بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں پاسدارانِ انقلاب نے آٹھ امریکی تیل بردار ٹینکروں اور دو جنگی جہازوں اور اردن کے موفق سلطی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ۔

اردن میں تعینات امریکی افواج نے ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 30 سے زیادہ پیٹریاٹ میزائل فائر کیے۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی پیٹریاٹ میزائلوں اور بعض دیگر جدید ہتھیاروں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ پینٹا گون حکام نے تاحال موفق سلطی اڈے پر موجود طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔دریں اثنا بدھ اور جمعرات کی درمیانی ر ات ایران کے علاقوں قشم سیریک اور میناب میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات