Live Updates

آبنائے ہرمزمیں 2 امریکی بحری جہازوں ، 8 آئل ٹینکروں ، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بدھ 9 ستمبر 2026 14:29

آبنائے ہرمزمیں 2 امریکی بحری جہازوں ، 8 آئل ٹینکروں ، 10 دیگر جہازوں کو ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی)نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں اور 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی آر جی سی نے اپنے بیان میںکہا کہ امریکی دہشت گرد فوج کی جارحیت اور بدنیتی کے جواب میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اس سے قبل 5 ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا تھا۔پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے خلاف ورزی کرنے والے مزید 10 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ نشانہ بنائے گئے بحری جہاز امریکا کی جانب سے اشتعال دلائے جانے اور حمایت کے بعد آبنائے ہرمز کے ایک ممنوع اور غیر محفوظ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز بدستور ایران کی مضبوط اور بااختیار نگرانی اور انتظام میں ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات