Live Updates

امریکا ایران جنگ میں شدت ، تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی

بدھ 9 ستمبر 2026 14:29

امریکا ایران جنگ میں شدت ، تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) امریکا اور ایران جنگ میں مزید شدت آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں ممکنہ خلل کے خدشات بڑھنے لگے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن میں اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد بدھ کو ابتدائی کاروبار میں خام تیل کی قیمت 1 ڈالر سے زیادہ بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 99.49 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)خام تیل 1.72 فیصد اضافے کے بعد 94.63 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطی میں جاری جنگ میں شدت کے باعث خام تیل کی قیمت تیزی سے 100 ڈالرز فی بیرل کی اہم حد کے قریب پہنچ رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست کے آغاز سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریبا 25 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات