برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

برطانیہ اسرائیل سے فوجی تعاون روکنے اور عالمی نظام انصاف کی حمایت کرنے جیسے اقدامات بھی کرے،بیان

بدھ 9 ستمبر 2026 14:29

برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل مخالف پابندیوں کو اہم قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر ایریکا گویرا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بستیاں غیر قانونی قبضے، الحاق اور نسلی صفائی کا باعث بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بستیاں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور املاک سے محروم کر رہی ہیں، پابندیوں جیسے اقدامات بہت پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔ایریکا گویرا کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات عالمی کوششوں کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ثابت ہونا چاہیے، برطانیہ کو اپنے فیصلے پر عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر نے کہا کہ برطانیہ کو اسرائیل کو حاصل استثنی کے خاتمے کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اسرائیل سے فوجی تعاون روکنے اور عالمی نظام انصاف کی حمایت کرنے جیسے اقدامات بھی کرے۔