بھارت، نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ لڑکی قتل

بدھ 9 ستمبر 2026 18:32

بھارت، نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ لڑکی ..
احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) بھارتی شہر احمد آباد میں 22 سالہ لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر کے واقعے کو سڑک حادثے کا رنگ دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ ایک ہسپتال میں استقبالیہ ڈیسک پر کام کرتی تھی، لڑکی کی ایک شخص کے ساتھ نازیبا ویڈیو تقریبا 3ماہ قبل وائرل ہوئی تھی جس پر اس کے والد اور 38 سالہ بھائی نے مبینہ طور پر خاندانی بدنامی کے خوف سے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔12اگست کی رات دونوں مقتولہ کو موٹر سائیکل پر سیر کے بہانے گھر سے باہر لے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق والد نے موٹر سائیکل ایک سنسان کچے راستے پر موڑ دی جہاں لڑکی کے سر پر لوہے کے ہتھوڑے سے 3 وار کر کے اس کی جان لی گئی۔

متعلقہ عنوان :