قذاقوں کی جانب سے طیارہ تحویل میں لیے جانے کے بعد امارات نے صومالیہ کی فوج تیار کرنے کا مشن ختم کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 15:35

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ کی فوج بنانے کے سلسلے میں 2014ء میں امارات کی تربیت کار فورسز کی جانب سے شروع کیا جانے کامشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صومالیہ کے سکیورٹی حکام کی جانب سے امارات میں رجسٹرڈ ایک نجی سِول طیارے تحویل میں لیے جانے کے واقعے کے پس منظر میں کیا گیا ۔

طیارے میں اماراتی فورسز کے اہل کار سوار تھے۔امارات نے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک کے درمیان سفارتی روایتوں کے متضاد اور امارات اور صومالیہ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے کو صومالیہ کے بعض سکیورٹی ارکان کے اس اقدام سے بھی جوڑا جا رہا ہے جس میں انہوں نے صومالیہ کی فوج کی سپورٹ اور تربیتی اہل کاروں کی تنخواہوں کے لیے مختص مالی رقوم پر قبضہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

امارات اور صومالیہ کے درمیان متبادل احترام پر مبنی تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں۔ امارات نے صومالیہ کی سکیورٹی فورسز اور فوج کے لیے ہزاروں اہل کاروں کو تربیت دی۔ اس کے علاوہ امارات 2407 صومالی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کر رہا ہے اور اس نے صومالیوں کے علاج کے واسطے ہسپتال اور اماراتی طبی ٹیمیں بھی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :