ہٹیاں بالا ضلع بھر میں عوام اکیسویں صدی کے جدیددور میں بھی انٹرنیٹ جیسی سہولیات سے محروم

منگل 17 اپریل 2018 15:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) ہٹیاں بالا ضلع بھر میں عوام اکیسویں صدی کے جدیددور میں بھی انٹرنیٹ جیسی سہولیات سے محروم ہیں ونگل پی ٹی سی ایل سفید ہاتھی بن چکا ہے اجارہ داری سے دیگر پرائیویٹ کمپنیوں اجازت نہیں مل رہی ہے وزیراعظم اوروزیراطلاعات اگر آزادکشمیر کی عوام کو سہولیات نہیں دے سکتے تو اپنے عہدوں سے مستغفی ہوجائیں ان خیالات کا اظہار ہٹیاں بالا،چناری چکو ٹھی،چکار،لیپہ کی عوام نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صارفین ذہنی مریض بن چکے ہیںاورانٹرنیٹ سروس چوبیس گھنٹوں میں بیس بیس گھنٹے غائب رہتی ہے جس سے عالمی دنیا سے ہٹیاں بالا کا رابطہ کٹ چکا ہے تھری جی فور جی کے نام پر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے صحافیوں کو خبریں جاری کرنے بنکس تعلیمی ادارہ جات سمیت جملہ شعبہ جات میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیاپی ٹی سی ایل ونگل انٹرنیٹ سروس نے سال2017کی ناکام ترین سروس کا ایورڈ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :