سپریم کورٹ کالگڑری گاڑیوں کے استعمال کی تفصیلات پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار

اداروں نے گاڑیاں تہہ خانوں میں چھپا دیں ،ْکروڑوں اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں کیوں چھپائی جارہی ہیں چیف جسٹس

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری اداروں میں لگژری گاڑیوں کے استعمال کی تفصیلات عدالت میں پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سرکاری اداروں میں لگڑری گاڑیوں کیاستعمال سیمتعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات پیش نہ کرنے پرچیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے لگڑری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم اداروں نے گاڑیاں تہہ خانوں میں چھپا دیں ،ْکروڑوں اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں کیوں چھپائی جارہی ہیں ایڈیشنل رجسٹرارکو تہہ خانے کے معائنے کیلئے بھیجا،انہیں بھی گاڑیاں دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی،گاڑیاں چھپانے والی کمپنیاں پنجاب کی ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ معلوم کریں کہ گاڑیاں چھپانے کے احکامات کس نے دیئے، نیشنل پاور پارک مینجمنٹ ، قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے گاڑیاں چھپائی ہیں ۔بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔