سلمان خان کو جودھ پورکی عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی

سلمان خان اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے 25 مئی سی10 جولائی تک بیرون ملک کا دورہ کریں گے

منگل 17 اپریل 2018 16:40

جودھ پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو جودھ پورکی عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کیس میں سزایافتہ اداکار سلمان خان کی جانب سے دائر کی گئی بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سلمان خان کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔

اب سلمان خان اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے کینیڈا، نیپال اورامریکا کا دورہ کرسکیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتدامیں جودھ پور کی عدالت نی19 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس میں ملوث اداکار سلمان خان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پانچ سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

دورات جیل میں گزارنے کے بعد سلومیاں کو ضمانت مل گئی تھی تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر سلمان خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ انہیں فلموں کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سلمان خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سلمان خان اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے 25 مئی سی10 جولائی تک بیرون ملک کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :