چین، مواصلاتی فراڈ میں ملوث 65 افراد کو سزائے قید سنا دی گئی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) چین میں مواصلاتی فراڈ کے الزام میں مزید 65 افراد کو سزائے قید سنا دی گئی ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کی ضلعی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گوائیون کی ضلعی عدالت نے مواصلاتی فراڈ میں ملوث ایک شخص کو چودہ سال قید اور ایک لاکھ یوان جرمانے کی سزا جبکہ دیگر چونسٹھ کو بارہ سال سزائے قید سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر چار افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :