شوبز نیوز

اجے دیوگن اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے فلم’’تاناجی:دی ان سنگ واریئر‘‘ کی عکسبندی جلد شروع کریں گے

منگل 17 اپریل 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے فلم’’تاناجی:دی ان سنگ واریئر کی عکسبندی جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے گزشتہ سال جولائی میں فلم ’’تاناجی:دی ان سنگ واریئر‘‘ پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر چند وجوہات کے باعث فلم پر کام نہ ہو سکا اور اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اجے دیوگن اس فلم کو اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے تھری ڈی ورڑن میں بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور فلم کی عکسبندی آئندہ چند ماہ میں شروع کی جائیگی جبکہ توقع ہے کہ فلم آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :