
سعودی عرب میں منعقدہ 24ملکی فوجی مشق گلف شیلڈون میں پاکستان کی شرکت دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط کوشش ہے،
دہشت گردی کے خلاف الائنس میں پاکستان کی شمولیت سے سعودی عرب کے دفاع اوریکجہتی کویقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، گلف شیلڈون فوجی مشق مسلمان ممالک کی افواج کے درمیان تعامل کا ایک بہترین موقع ہے، دفاعی تجزیہ نگاروں کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
منگل 17 اپریل 2018 17:26

(جاری ہے)
معروف سیاسی اورعسکری تجزیہ نگارڈاکٹرحسن عسکری رضوی نے بتایاکہ گلف شیلڈون فوجی مشق میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآّرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی شرکت سے انتہاپسندی کے خلاف اورعلاقائی امن کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستانی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتاہے ، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ اورخوشگوارتعلقات قائم ہیں اوردونوں ممالک سلامتی اورانسداددہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔تجزیہ نگارائیروائس مارشل(ر) شہزادچوہدری نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں اورگلف شیلڈون میں پاکستان کی اعلیٰ سول اورعسکری قیادت کی شرکت سے واضح ہوتاہے کہ انتہاپسندی اوردہشت گردی کے چیلینجزسے نمٹنے میں پاکستان اس عسکری اتحادکو اپنے تجربات میں شریک کرناچاہتاہے، اس سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف اورعلاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔ جامعہ کراچی کے پروفیسرمونس احمر نے بتایاکہ گلف شیلڈون فوجی مشق مسلمان ممالک کی افواج کے درمیان تعامل کا ایک بہترین موقع ہے، اس فوجی مشق میں شامل ممالک کی افواج کو دہشت گردی اورانتہاپسندی سے نمٹنے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد ملیگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اعلی سول اورفوجی قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی سے امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اورخودمختاری کیلئے اپناکرداراداکرنے میں پرعزم ہے، اسلامک ملٹری الائنس ٹوفائیٹ ٹیررازم(آئی ایم اے ایف ٹی) ، جس کی قیادت سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کررہے ہیں، میں پاکستان کی شمولیت سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورروابط کومزیدفروغ ملاہے۔مزید اہم خبریں
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
-
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.