پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے شہریوں کو کٹی پتنگ نہیں بننے دے گی،علی اکبر گجر

․ لسانیت کے نام پر پاکستان کے معاشی انجن کی چیر پھاڑ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا،رہنما مسلم لیگ (ن)

منگل 17 اپریل 2018 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے دوبارہ لاشوں بھتوں اور ہڑتالوں کا شہر نہیں بنے دیں گی․ منی پاکستان کے رہنے والوں کو دوبارہ خوفزدہ کر کے اقتدار کی سیڑھی بنانے کی کوششوں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی․ کراچی جیسے ترقی یافتہ اور پر امن شہر کو لاشوں اور کھنڈرات کی بست بنانے والوں کے پر نکلنا شروع ہو گئے ہیں․ شہر پر قبجے کی کوششوں میں تیزی سے ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر سے بد امنی کی طرف دھکیلا جا رہا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے شہریوں کو کٹی پتنگ نہیں بننے دے گی․ لسانیت کے نام پر پاکستان کے معاشی انجن کی چیر پھاڑ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا․ کراچی کے شہری اپنے شہر کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گی․ ماضی میں کراچی کے شہریوں کو لسانیت کے نام پر تقسیم کر کے اس شہر کے پر امن اور اعلی تعلیمیا فتہ عوام کو آپس میں لڑوایا گیا اور اپنے مذموم مقاصد پورے کئے گئے لین اب کراچی کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیا جائیگا․ پاکستان بنانے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اصل وارث بھی ہیں کراچی سمیت سندھ کے شہری بغیر کسی لسانی و علاقائی تمیز کے پاکستان کے بہترین مفاد میں قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں اور اس شہر کو کلاشنکوف اور بوری بند لاشوں کے آسیب سے بچائیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے جس پر مفاد پرستوں نے بندوق کے زور پر قبضہ جمائے رکھا مگر اہل کراچی اب جان چکے ہیں کہ ان کے بچوں کا محفوظ مستقبل اور شہر کی روشنیاں بحال کرنے والی ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) واحد جماعت ہی․ سندھ کے لوگ ماضی کے حکمرانوں اور لسانی جتھوں سے نجات کے لئے بے چین ہیں آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کراچی کی اصل حیثیت بحال کرنے کا آغا ز ہوگی․

متعلقہ عنوان :