
جسٹس(ر)جاوید اقبال کے انکشاف کے بعد حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں‘میاں مقصوداحمد
پرویزمشرف اور آصف علی زرداری کوبھی اپنے کیے کاحساب دینا چاہئے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
منگل 17 اپریل 2018 18:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب تک کرپٹ مافیا کا احتساب نہیں ہوگا اُس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکے گی۔
جنرل پرویزمشرف اور آصف علی زرداری کوبھی اپنے کیے کاحساب دینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی منتخب وزیر اعظم کو کرپشن کے جرم میں نااہل کیا گیا ہے۔اب یہ سلسلہ یہاں نہیں رکنا چاہئے بلکہ احتساب سب کابلاتفریق ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کے جرائم کی لسٹ خاصی طویل ہے،انہوں نے امریکی ڈالروں کے عوض ملکی سلامتی وخودمختاری کاسوداکیا۔سابق ڈکٹیٹرنے اپنی کتاب میں بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہزاروں پاکستانیوں کو امریکہ اور دوسرے ملکوں کے حوالے کیا۔اس وقت وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپائو تھے۔پارلیمنٹ کو یہ پوچھنا چاہئے کہ آخر قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی سمیت ہزاروں پاکستانیوں کو کس قانون کے تحت غیر ملکیوںکے حوالے کیا گیا ۔انہو ں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف نی2بار آئین کو توڑا اور ان پر غداری کامقدمہ درج ہے۔انہیں قانون وانصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے پاکستان میں لاکر احتسابی عمل سے گزارنا چاہئے وگرنہ احتساب ایک مذاق بن کر رہ جائے گا۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو بھی امریکی جیل سے چھڑاکر جلد پاکستان واپس لائے اور دیگر لاپتہ پاکستانیوں کا معاملہ بھی حل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.