کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دورکنی موٹر سائیکل سنیچر گروہ کو گرفتار کرلیا

منگل 17 اپریل 2018 18:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دورکنی موٹر سائیکل سنیچر گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 عدد مال مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو باخبرذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک منظم موٹر سائیکل سنیچر ورہزن گروہ کے سرغنہ مسروقہ موٹر سائیکل سمیت بمقام بورڈ بازار میں موجود ہیں جو کسی دوسرے وقوعہ کیلئے تاک میں بیٹے ہوئے ہیں اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن نے وسیم ریاض خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹائون عبد السلا م خالد کی زیر قیادت ایس ایچ ٹائون احمد اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ بلال ولد واصل خان سکنہ تہکال بالا کو گرفتا ر کرکے جس سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم نے دوران انٹاروگیشن مزید انکشافات کرکے جس کی نشاندہی پر ایک اور ساتھی ہدایت ولد راز محمد ساکن تہکال پایان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مزید 4 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :