چینی یونیورسٹیوں کے وفد کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

منگل 17 اپریل 2018 18:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) چین کی یونیورسٹیوں کے ایک وفد نے قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید وقار علی شاہ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی ملک میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جاری کردہ رینکنگ میں مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ٹمز کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی 500 یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ ڈاکٹر وقار علی شاہ نے کہا کہ سیاسی روابط کے ساتھ ساتھ اکیڈمک روابط بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر امتیاز الدین، شعبہ تاریخ کے فیکلٹی ارکان بھی موجود تھے۔ چین کے وفد نے ٹیکسلا انسٹیٹیوٹ آف ایشین سولائزیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہسٹوریکل ایند کلچرل ریسرچ قائداعظم یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ چین کے وفد کی قیادت پروفیسر ڈیون چنگ کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :