سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 18:22

سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی ہے۔منگل کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے راہنماءشرجیل میمن کی درخواست کی سماعت کی۔شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس بدنیتی پرمبنی ہے،سندھ فیسٹول منانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ وزیربننے کے بعد لوگ خود کومحکمے کا انچارج سمجھتے ہیں جبکہ انچارج دراصل سیکرٹری ہوتا ہے نیب بھی کرپشن کیخلاف کروڑوں روپے کی مہم چلا رہی ہے کیا کوئی متاثرہوکرکرپشن چھوڑے گا؟۔سماعت میں فاروق ایچ نائک اور جسٹس آصف سعید کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ مکالمہ بھی ہوا۔ جسٹس آصف سعید نے کہا کہ رٹ پٹیشن میں ضمانت کا تصور نہ جانے کہاں سے آگیا ہے فاروق ایچ نائیک نے بطور وزیرقانون کوئی بہتری نہیں کی۔جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم سے روکنے والے آج معافیاں مانگتے ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔