بلدیہ مظفرآباد کا سالٹ ویسٹ پراجیکٹ سیاسی بندربانٹ کا نشانہ بنایاجانے لگا،پراجیکٹ کیلئے بلدیہ کو10کنال اراضی درکا ہے جبکہ ضامن آباد میں بلدیہ کی اپنی60کنال اراضی موجود ہے،محض سیاسی رشوت اور اقرباء پروری کیلئے مزید ایوارڈ کیا جارہا ہے جو آزادحکومت کی گڈگورننس اور شفافیت پر سوالیہ نشان ہے

سابق امیدواراسمبلی راجہ ثاقب مجید کی صحافیوں سے خصوصی گفتگو

منگل 17 اپریل 2018 18:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) بلدیہ مظفرآباد کا سالٹ ویسٹ پراجیکٹ سیاسی بندربانٹ کا نشانہ بنایاجانے لگا،پراجیکٹ کیلئے بلدیہ کو10کنال اراضی درکا ہے جبکہ ضامن آباد میں بلدیہ کی اپنی60کنال اراضی موجود ہے،محض سیاسی رشوت اور اقرباء پروری کیلئے مزید ایوارڈ کیا جارہا ہے جو آزادحکومت کی گڈگورننس اور شفافیت پر سوالیہ نشان ہے،ان خیالات کا اظہارسابق امیدواراسمبلی راجہ ثاقب مجید نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ نی15سال قبل ضامن آباد میں دریا کنارے 60کنال راضی سالٹ ویسٹ پراجیکٹ کیلئے خریدی اور 30فٹ گولہ روڈ بھی تعمیر کی اور اس تمام رقبہ کا معاوضہ بھی حکومت آزادکشمیر نے ادا کردیا ہے،اب محض سیاسی بنیادوں پر اپنے خاص لوگوں کو نوازنے کیلئے مزید رقبہ ایوارڈکیاجارہا ہے جس سے آزادحکومت کو کروڑوں روپے کانقصان ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو شیرمادر کی طرح لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے جبکہ محکمہ کے پاس60کنال راضی سے زائد موجود ہے تو مزید رقبہ کیوں ایوارڈکیا جارہا ہے اس سلسلہ میں 60کنال ہمواراراضی کی موجودگی کے باوجود کھڑے پہاڑوں کو ملی بھگت سے ایوارڈ کیاجارہا ہے جس میں نہ صرف کٹائی کی مد میں کروڑوں روپے لاگت آئے گی بلکہ ساتھ ہی قومی خزانے کا بھی بھاری نقصان ہوگاایسا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں عوام کے ٹیکس کے پیسوںکو سیاسی رشوت کے طور پر کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور اعلیٰ حکام فی الفور نوٹس لیں اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔