
میرپور کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہیں ‘ہال روڈ سمیت میرپور سے وابستہ تمام مین شاہروں کو جلد مکمل کیا جائیگا
وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی بات چیت
منگل 17 اپریل 2018 18:56
(جاری ہے)
عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔
مسلم لیگ ن کی حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ مسلم لیگ ن اپنی شاندار کارگردگی کی بنا کر عوامی عدالت میں سرخرو ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم سٹیڈیم مارکیٹ میں کاروباری مرکز میرپور الیکڑونکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمدسعید نے کہا کہ میرپور بڑا تجارتی مرکز ہے ۔تاجروں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔5سالوں میں عوام کے مسائل حل کر کے دوبارہ عوامی عدالت میں جائیں گے ۔قبل ازیں وزیر حکومت چوہدری محمدسعید جب قائد اعظم سٹیڈیم مارکیٹ پہنچے تو میزبان فصیل شہزاد ،محمد فاروق چوہان،چوہدری محمد نعیم ،حاجی منیر حسین ،حاجی ارشد سیٹھی ،چوہدری شوکت ،تنویر احمد غازی ،راجہ اسحاق زرگر ،ظہیر صابر مغل ،چوہدری فاروق ،چوہدری کامران ،چوہدری سجاد آف یو کے ،ملک ریاض ،شہزاد احمد بھٹی ،سلیم ملک ،ذولقرنین بٹ ،ضیاء رشید کے علاوہ سیکڑوں تاجروں اور شہریوں نے اُن کا بھرپور استقبال کیا ۔چوہدری محمد سعید نے کاروباری مرکز کا افتتاح کیا اور خصوصی دعا بھی فرمائی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.