مسلط شدہ حکومت کا کھیل بھی بہت جلد ختم ہونیوالا ہے‘ امتیاز اعوان

بیرسٹر نے عالمی برادری کو بائور کروایا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ حل طلب ہے اسے حل ہونا چاہیے

منگل 17 اپریل 2018 18:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کے عوام کی جان کرپٹ حکمرانوں سے چھڑائے گی۔ بیرسٹر سلطان محمود نے عالمی برادری کو بائور کروایا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ حل طلب ہے اور اس کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے ۔

صدر تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہی دنیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہماری بات سننے کو تیاری ہوئی ہے۔ بیرسٹر کی بہترین سفارتکاری کے باعث آج مسئلہ کشمیر زندہ ہے۔ کشمیر یوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشاء اللہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں حل ہو گا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک امیتازاعوان نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔

میرٹ کا قتل عام ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ بحالی کے نام پر میرٹ کو پامال کردیا ہے ۔ گڈ گورننس کہیں دکھائی نہیں دیتی ۔ مسلط شدہ حکومت کا کھیل بھی بہت جلد ختم ہونیوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہپاکستان کے عوام کی امیدوں کے محور عمران خان کی جدوجہد کے باعث آج کرپٹ حکمران کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کی بات کرنے کیساتھ ساتھ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو کام کیا ہے اس کی کو ئی بھی مثال پیش نہیں کرسکتا۔ہم اسمبلی میں ہو یا اسمبلی سے باہر‘ حکومت میں ہوں یا اقتدار سے باہر ہو ں ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ جنگ لڑتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :