مسلم لیگ(ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی،ساجدہ وسیم ملک

منگل اپریل 19:08

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ نا اہلی اور پابندیاں عدل و انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی، مسلم لیگ(ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی، عوام جان چکے ہیں کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کی ضامن صرف مسلم لیگ(ن) ہے جس نے چار سالوں میں پاکستان کو ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں میں شامل کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم پورہ میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر حکومت کو بنانے میں نوجوانوں کا اہم رول رہا ہے،مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :