پائیدارتر قی کے اہداف کے حصول میں محتسب ادارے کلید ی کر دار ادا کر تے ہیں،اعجازاحمد قریشی

پیر 14 جولائی 2025 22:04

پائیدارتر قی کے اہداف کے حصول میں محتسب ادارے کلید ی کر دار ادا کر تے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ پا ئیدار تر قی کے اہداف کے حصول میں محتسب کے ادارے کلید ی کر دار ادا کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے ادارے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف مشترکہ اصولوں اور مقاصد کی پیروی کرتے ہیں جو با ہم مل کر ایک عالمی پروگرام کا ایجنڈا تشکیل دیتے ہیں۔

وہ گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے تعاون سے ایشیائی امبڈ سمین ایسوسی ایشن (اے او ای) کے زیر اہتمام ویبینار کا افتتاح کر رہے تھے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر بھی ہیں جو کہ ایشیائی خطے میں محتسب کے اداروں کی 47 رکنی مضبوط غیر سیاسی، پیشہ ورانہ تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

ویبینار سے خطاب کر تے ہو ئے وفاقی محتسب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں محتسب کے ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی موثر فراہمی، قانون کی حکمرانی کا احترام، انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ محتسب کے اصول ومقاصد اور پائیدار ترقی کے 2030ئ کے ایجنڈے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے کا مینڈیٹ صرف شکایات کے ازالے تک محدود نہیں بلکہ انتظا میہ میں ہر سطح پر بدانتظامی، بر ی طرز حکمرا نی، من مانی اور امتیازی طرز عمل کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگا نا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں اب تک 80 اسٹڈیز کی گئی ہیں جن کی وجہ سے وفاقی اداروں میں طویل مدتی اصلاحات ہوئی ہیں اور عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن سرکاری اداروں کے خلاف متوا تر شکایات موصول ہوتی ہیں ان میں وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیموں کے دوروں نے کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے اور انصاف، مساوات اور پیشہ ورانہ مہارت کے کلچر کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

(NUST) اسلام آباد کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل،ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ پائیدار ترقی کے 2030ئ کے ایجنڈے سمیت تمام ترقیاتی کوششوں میں عوام ہی حتمی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے محتسب کے اداروں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے درمیان قر یبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں اداروں پروگراموں کی بنیادی اقدار کے مطا بق مفید مقا صد حا صل کیے جاسکیں۔

ویبینار میں ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن (اے او ای)، او آ ئی سی امبڈ سمین ایسو سی ایشین(او آ ئی سی او ای)، فورم آف پاکستان امبڈ سمین (ایف پی او) اور پاکستان و بیرون ملک کے ممتاز دا نشو روں، ما ہر ین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نما ئند ہ افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔...