گورنر سندھ کی جانب سے راشن بیگز کی تقسیم

پیر 14 جولائی 2025 23:32

گورنر سندھ کی جانب سے راشن بیگز کی تقسیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر راشن بیگز کی تازہ سپلائی گورنر ہائوس پہنچا دی گئی جومستحق، نادار اور معاشی طور پر کمزور طبقات میں تقیسم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کوگورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کا عزم ہے کہ کوئی بھی فرد بھوکا نہ سوئے اور تعلیم سے محروم نہ رہے۔گورنر سندھ کے فلاحی مشن کے تحت ہزاروں خاندانوں کے گھروں تک راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔آئی ٹی کورسز ، بریک فاسٹ اسکیم اور مالی معاونت گورنر سندھ کے عوام دوست اقدامات کا تسلسل ہے۔

متعلقہ عنوان :