ویسٹ انڈیز کا آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے خلاف چیریٹی میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان، آندرے رسل کی دوبارہ واپسی

منگل اپریل 19:39

ویسٹ انڈیز کا آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے خلاف چیریٹی میچ کیلئے ..
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے خلاف چیریٹی میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، مایہ ناز آل رائونڈرے آندرے رسل کی ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آل رائونڈر کارلوس بریتھویٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کرس گیل اور ایون لیوس بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور میلبرن کرکٹ کلب نے نے گزشتہ برس کیریبین میں ارما اور ماریا طوفانوں سے متاثر ہونے والے پانچ سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں اس میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے درمیان میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کارلوس بریتھویٹ، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، کرس گیل، ایون لیوس، ایشلے نرس، کیمو پال، روومان پاویل، دنیش رامدین، آندرے رسل، مارلون سیموئلز اور کیسرک ولیمز پر مشتمل ہے۔