2روز آل پاکستان انٹریونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

منگل 17 اپریل 2018 20:16

2روز آل پاکستان انٹریونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام دو روز آل پاکستان انٹریونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد میںاختتام پذیر ہوگئی،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تیرہ یونیورسٹیز کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، خواتین کا ایونٹ آغا خان یونیورسٹی نے جیت لیا جبکہ ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور اور لمز نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ، مردوں کے ایونٹ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پہلی جبکہ جی سی یونیورسٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر موجود پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سوئمنگ پول) سعید اختر نے کہا ہے کہ آل پاکستان انٹریونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ سے ثابت ہوا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اس ٹیلنٹ کو پاکستان سوئمنگ بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کر ے تو اس میں سے کافی کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :