طویل جدوجہد کے بعد بالآخرپے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس کا فیصلہ اساتذہ کے حق میں ہوگیا ہے،حسان الٰہی شاکر

منگل 17 اپریل 2018 20:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)ایک طویل جدوجہد کے بعد بالآخرپے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس کا فیصلہ اساتذہ کے حق میں ہوگیا۔یہ پنجاب بھر کے سال 2000کے بعد بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری اور جیت ہے۔ہم نے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجا ب کے پلیٹ فارم سے ایک طویل عرصہ تک اس سلسلے میں جدو جہد کی ۔آج اللہ تعالیٰ کے کرم اور ماں باپ کی دعائوں سے ہمیں یہ عظیم کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکر نے عدالت سے پے اینڈسروس پروٹیکشن کیس کے اس عظیم فیصلے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں چودھری محمد صفدر،عبدالرزاق خان نیازی،ملک امجد محمود،محمد رمضان ،گلزار حسین شاہد،محمد افضل مغل،میاں محمد ادریس، محمدعامر بوٹا، چودھری راشد محمود، محمد اشفاق حیدراور دیگر رہنمائوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ہم سب نے اس کیس کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے سپورٹننگ پیپرز کے حصول کے لیے جو محنت کی اس کا آج ہمیں صلہ مل گیا ہے۔احسان الٰہی شاکر نے مزید کہا کہ میںاس عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضورسجدہ شکر ادا کرتا ہوں اور پنجاب بھر کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتاہوں