بڑھتا ہوا گردشی قرضہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور مہنگی بجلی کا باعث ہے،میاں کامران سیف

بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا گردشی قرضہ935ارب سے بڑھنابیڈ گورننس کی انتہا ہے،رہنما ق لیگ

منگل 17 اپریل 2018 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ گردشی قرضی935ارب روپے سے بڑھنابیڈ گورننس کی انتہا ہے بڑھتا ہوا گردشی قرضہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور مہنگی بجلی کا باعث ہے کیونکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جب ان کی رقم کی بروقت ادائیگی نہیں ہوتی تو وہ پاور یونٹ بند کردیتے ہیں جس سے بجلی کی سپلائی میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بجلی بل اور بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی اربوں روپے ماہانہ وصولی کی جانے والی رقم اگر پاور کمپنیوں کو ان کی ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہورہی تو پھر یہ رقم کہاں جارہی ہے نے کہا کہ حکومتی گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے عوام کو سستی بجلی ریلیف میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت935 ارب روپے سے زائد گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے عوام کو بجلی ٹیرف میں ریلیف نہیں دینا چاہتی ۔تاکہ ان گردشی قرضوں کی ادائیگی ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ گردشی قرضے سے نجات بڑے آبی ذخائر کی تعمیر میں ہے جن میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے اگر کالا باغ ڈیم کی بروقت تعمیر مکمل کرلی جاتی تو آج لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی سے بھی نجات مل جاتی بلکہ دریائوں میں سارا سال بھی پانی کی دستیابی سے زراعت ترقی کرتی ۔زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام مال دستیاب ہوگا ۔زراعت و صنعت کی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر از حد ضروری ہی

متعلقہ عنوان :