پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیراہتمام تیمرگرہ میں جلسہ

منگل 17 اپریل 2018 21:18

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان زندہ باد مومنٹ(پی زیڈایم) کے زیراہتمام ریسٹ ہاوس گراونڈ تیمرگرہ لوئردیر میں جلسہ منعقد ہوا ، جلسہ سے صدرپی زیڈایم دیر شیخ آمجد، جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ، مولانا عزالحق شالکنڈی ، ریٹائریگیڈ سعیدخان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان کے خلاف بو لنے والے خواہ کسی بھی فرقے ،قوم سے تعلق رکھتا ہوں ، وہ قوم کا مشترکہ دشمن ہے اور پاکستان کو ہر قسم کے فسادیوں سے بچائیں گے اور انشاء اللہ ملک دشمن عناصر کو پاک فوج کے ساتھ ملکر شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریگیڈئر سعیدخان نے کہا کہ منظور پشتین اگر اتنا پختوں اور قبائل کے ساتھ مخلص ہے تو سب سے پہلے دہشتگردی میں ملوث اپنے بھائی قاری محسن کو پیش کرے ،جے یوآئی کے صوبائی آمیر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ پاکستان اور اسلام پر کوئی اختلافات نہیں ہم ملکی سالمیت کے خلاف بولنے والوں کے خلاف ہیں شیخ امجد نے کہا کہ پاکستان زندہ باد جلسے کا مقصد دشموں کے عزائم اورایجنڈے کوخاک میں ملانا ہے اور ہم سب ایک ہیں آج جس جذبے سے عوام نے جلسے میں شرکت کرکے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ لگائو کا ثبوت دیا ہے ہم دیرکے قوم کے شکرگزارہیں۔

متعلقہ عنوان :