حکومت پنجاب معیار فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے، ڈاکٹر اللہ بخش اعوان

منگل 17 اپریل 2018 21:18

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) حکومت پنجاب معیار فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے اور مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے ایک جامعہ منصوبہ بندی کے تحت تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تعلیم کے شعبہ میں بہت کچھ مزید کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش اعوان نے محمدی ہاؤس تھوہا بہادر میں پاکستان کرنسی ایکسچینج کے چئیرمن ملک تصور عباس کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اللہ بخش اعوان نے کہا کہ مجھے خوشی اس دن ہوگی جب میں تعلیم کے حوالہ سے دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر دیکھ سکوں گا۔انہوں نے تعلیم کے حوالہ سے کی جانے والے اقدامات سے آ گاہ کیا۔اس موقعہ پر ملک تصور عباس، چکوال چیمبرز آ ف کامرس کے راہنماء قاضی محمد اکبر،چوہدری توقیر اشرف ،ڈپٹی ڈائریکٹر واسا چوہدری ظفر اقبال،چوہدری توقیر اشرف ،ملک مشتاق اعوان،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر قاضی امجد،ڈپٹی ڈائریکٹر راول ٹاؤن ملک عابد ،چیئر مین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن امیر عباس منہاس ،محمد افضل سیٹی،لیبر فیڈریشن کے راہنماء ملک اقبال ،راجہ ثاقب عباس ،سمیت عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔